عمران خان: بیرون ملک مقیم ہمارے طبی ماہرین 'یاران وطن' کے ذریعے اپنے ملک کا تعاون کرسکتے ہیں
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف مصروف عمل ڈاکٹروں اور طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین بھی معاونت کے لیے یاران وطن پروگرام میں اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف مصروف عمل ڈاکٹروں اور طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین بھی معاونت کے لیے یاران وطن پروگرام میں اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر میں کووڈ-19 (کورونا وائرس) کے خلاف جنگ میں پاکستانی طبی ماہرین صف اول پر مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بیماری کے انسداد کے لیے ہمارا ہاتھ بھی بٹانا چاہتے ہیں۔
ڈان نيوز کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے بیرون ملک موجود اپنے طبی ماہرین کے لیے یاران وطن کے نام سے ایک قدم اٹھایا ہے۔
یاران وطن پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک موجود پاکستانی طبی ماہرین معاونت کے لیے اس کے ذریعے اپنا اندراج کرواسکتے ہیں۔
یاران وطن پروگرام کی جانب سے بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی ماہرین سے کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین سے کہا گیا ہے کہ بیرون ملک موجود پاکستانی طبی ماہرین سے کووڈ-19 کے خلاف ہماری جنگ میں تعاون کی اپیل کی ہے۔
تعاون کے حوالے سے مختلف بتائے گئے ہیں جن میں علاج کے لیے ٹیلی ٹریننگ سیشنز، ٹیلی میڈیسن اور صحت کے حوالے سے کونسلنگ اور ریسرچ میں تعاون شامل ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے 'یاران وطن پروگرام' شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
aXA6IDMuMTI5LjEzLjIwMSA= ejasoft island