عمران خان کا کینیڈین ہم منصب سے قرضوں کی ریلیف میں حمایت پر اظہار تشکر

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کرکے کورونا وائرس کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کرکے کورونا وائرس کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے دوران گفتگو کورونا وبا سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ اس آفت سے نمٹنے کےلئے بین الاقوامی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
نوائے وقت کے مطابق وزیر اعظم نے قرضوں میں ریلیف کے اقدامات پر پاکستان کی حمایت کرنے پر جسٹن ٹروڈو سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ کینیڈا قرضوں سے نجات کےلئے عالمی اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک سے ہم وطنوں کی واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فراہم کی گئی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔