رواں سال جون میں ٹڈیوں کی طرف سے ایک بڑے حملے کی پیشن گوئی
اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹڈی دل سے مشرقی افریقہ اور مغربی ایشیا میں تباہ کن اثرات سامنے آرہے ہیں، لہٰذا عالمی برادری اس معاملے میں مدد کیلئے آگے آئے۔
اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹڈی دل سے مشرقی افریقہ اور مغربی ایشیا میں تباہ کن اثرات سامنے آرہے ہیں، لہٰذا عالمی برادری اس معاملے میں مدد کیلئے آگے آئے۔
اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایتھوپیا، صومالیہ، کینیا، تنزانیہ اور یوگنڈا ٹڈی کی وجہ سے بُری طرح متاثر ہیں، جو اس وقت تقریباً ایک کروڑ 13 لاکھ افراد کی غذائی اجناس اور ذریعہ معاش کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے بھی فروری کے شروع میں اسی مسئلے کی وجہ سے قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔ ٹڈی دل ہندوستانی سرحد سے داخل ہوئی ہے جس نے وہاں پر بھی کئی سو ایکڑ کی فصل کو نقصان پہنچایا ہے۔
ماہرین نے رواں سال جون میں اس سے بھی بڑے حملے کی پیشن گوئی کی ہے، مشرقی افریقہ کے حصّوں میں کسانوں کو اس موسم میں مزید تباہی کا سامنا ہوگا۔
aXA6IDE4LjE5MS4yMTYuMTYzIA== ejasoft island