پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں 346 اور مجموعی کیسز 15759 ہوگئے
ملک میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 346 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 15759 تک جا پہنچی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 346 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 15759 تک جا پہنچی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 122 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ پنجاب میں 103 اور سندھ میں 100 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 14، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 255 کیسز سامنے آئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 234 کیسز تین ہلاکتیں، اسلام آباد سے 16 کیسز، بلوچستان سے 4 کیسز اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
aXA6IDMuMTQ0Ljg0LjE1NSA=
ejasoft island