10 دن کے اندر متحدہ عرب امارات میں کورونا کی جانچ کے لئے 13 ایمبولینس سینٹرز کا افتتاح

10 دن کے اندر ابو ظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی "سی ای ایچ اے" نے پورے متحدہ عرب امارات میں نئے COVID-19 وائرس کی جانچ کے لئے 13 اضافی ایمبولینس سینٹرز کا افتتاح کیا ہے۔
10 دن کے اندر ابو ظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی "سی ای ایچ اے" نے پورے متحدہ عرب امارات میں نئے COVID-19 وائرس کی جانچ کے لئے 13 اضافی ایمبولینس سینٹرز کا افتتاح کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ سینٹرز ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت کے مطابق قائم کئے گئے ہیں۔
اماراتی حکومت نے یہ فیصلہ سماج اور معاشرے کے افراد کی صحت و سلامتی کے پیش نظر لیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے ابوظہبی کے زاید اسپورٹس سٹی میں بھی ایک ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کیا جا چکا ہے۔
شیخ محمد بن زاید النہیان نے ہفتہ کے روز ابو ظہبی محکمہ صحت کے تعاون سے ابو ظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی "سی ایچ اے" کے زیر اہتمام قائم کردہ ایمبولینس ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ اس سینٹر کے قائم کرنے کا مقصد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی جانچ کرنا ہے۔
شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات انسان کی زندگی اور اس کی صحت و سلامتی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے اور ہر حال میں اسے اپنی ترجیحات اور منصوبوں میں سرفہرست رکھتا ہے۔
aXA6IDQ0LjIwMC4xMTcuMTY2IA== ejasoft island