ہندوستان: وشاکاپٹنم میں گیس کے اخراج سے 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ہندوستان کی جنوبی ریاست آندھراپردیش میں ایک کارخانے سے مضرِ صحت گیس کے اخراج کے بعد کم از کم 13 افراد ہلاک اور سینکڑوں متاثر ہوئے ہیں۔
ہندوستان کی جنوبی ریاست آندھراپردیش میں ایک کارخانے سے مضرِ صحت گیس کے اخراج کے بعد کم از کم 13 افراد ہلاک اور سینکڑوں متاثر ہوئے ہیں۔
فائل فوٹو-(بی بی سی)
بی بی سی کی تفصیلات کے مطابق گیس کے اخراج کا واقعہ وشاکاپٹنم میں واقع ایل جی پولیمرز کے کارخانے میں پیش آیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح تین بجے گیس خارج ہونا شروع ہوئی اور یہ واقعہ ممکنہ طور پر غفلت کا نتیجہ ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گیس لیک کے بعد سینکڑوں افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے، جن میں سے بیشتر افراد آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کر رہے تھے۔
فائل فوٹو-(بی بی سی)
ذرائع کے مطابق ضلع مجسٹریٹ ونے چند نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اخراج کے بعد کم از کم 800 افراد کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جن میں سے تقریباً 80 افراد کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے۔
aXA6IDQ0LjIwMC4xMTcuMTY2IA==
ejasoft island