آرٹ
ہندوستان: سلمان خان کے 38 سالہ بھانجے کا انتقال
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھانجے عبداللہ خان گزشتہ روز ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں انتقال کر گئے، عبداللہ کی عمر 38 سال تھی۔
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھانجے عبداللہ خان گزشتہ روز ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں انتقال کر گئے، عبداللہ کی عمر 38 سال تھی۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق عبداللہ کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا انفیکشن ہے۔ اس سے قبل قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اداکار کا بھانجا کورونا وائرس میں مبتلا ہے، تاہم اہل خانہ کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔
سلمان نے سوشل میڈیا پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عبداللہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے، ’’ ہمیشہ تم سے پیار کرتا رہوں گا‘‘۔