ہندوستان: نربھیا عصمت دری وقتل معاملے میں 4 مجرمین کوکچھ ہی گھنٹوں بعد ہوگی پھانسی
ہندوستان کے دار الحکومت دہلی ہائی کورٹ نے نربھیا عصمت ریزی معاملہ میں ایک مجرم کی جانب سے داخل کردہ عرضی کو آج خارج کردیا ہے۔
ہندوستان کے دار الحکومت دہلی ہائی کورٹ نے نربھیا عصمت ریزی معاملہ میں ایک مجرم کی جانب سے داخل کردہ عرضی کو آج خارج کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک کو دہلا دینے والے نربھیا آبروریزی وقتل سانحہ کے گناہ گار پون کا ایک اور پینترا جمعرات کے روز اس وقت ناکام ہو گیا، جب سپریم کورٹ نے اس کے نابالغ ہونے کے دعوے کو ٹھکرا دیا۔
عدالت عظمیٰ نے چیمبر میں سرکولیشن کے ذریعہ یہ کہتے ہوئے پون کی كيوریٹو پٹيشن خارج کردی ہے کہ اس میں کوئی نئی بنیاد نظر نہیں آ رہی ہے۔ لہذا موت کی سزا پر روک کی عرضی خارج کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ پون نے منگل کے روز سپریم کورٹ میں ایک اور كيوریٹو پٹيشن دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ واردات کے وقت وہ نابالغ تھا اس لئے اس کی پھانسی کی سزا خارج کی جائے۔
نیوز 18 کے مطابق یہ عرضی پون نے سپریم کورٹ میں اپنی نظر ثانی کی درخواست خارج ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف دائر کی تھی۔ اس کی كيوریٹو پٹیشن کا خارج ہونا طے تھا، كيونکہ پون کے نابالغ ہونے کی دلیل کو سپریم کورٹ پہلے ہی خارج کر چکا تھا، یہ پٹیشن ججوں نے اپنے چیمبر میں سنی تھی جس میں کسی فریق کا وکیل جرح کے لئے موجود نہیں ہوتا ہے، جج اپنے پرانے فیصلہ کے تناظر میں یہ دیکھتے ہیں کہ مجرم کوئی بہت اہم قانونی پہلو تو نہیں لے آیا ہے جو کہ عدالت میں پہلے ججوں کے سامنے نہ رکھا گیا ہو،
بتادیں کہ اس معاملہ میں تمام مجرم اپنی دلیلوں کو کئی کئی بار کورٹ میں رکھ چکے ہیں جنہیں سپریم کورٹ خارج کر چکا ہے۔ٹرائل کورٹ نے چاروں مجرموں کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے 20 مارچ کی صبح کو موت کا وارنٹ جاری کیا ہوا ہے۔
aXA6IDE4LjExOC4wLjI0MCA=
ejasoft island