ہندوستان: اکشے اور سلمان کی فلمیں باکس آفس پرہوں گی ایک ساتھ ریلیز
بالی وڈ مشہور اداکار اکشے کمار اور سلمان خان کی فلمیں عید کے موقع پر باکس آفس پر ایک ساتھ ریلیز ہونے والی ہیں۔
بالی وڈ مشہور اداکار اکشے کمار اور سلمان خان کی فلمیں عید کے موقع پر باکس آفس پر ایک ساتھ ریلیز ہونے والی ہیں۔ اکشے کمار کی فلم "لکشمی بامب" اور سلمان خان کی "رادھے" اس سال عید کے موقع پر ریلیز ہورہی ہیں۔ جہاں اکشے کی فلم کی شوٹنگ پوری ہوچکی ہے وہیں سلمان خان کی فلم رادھے کی شوٹنگ اب بھی جاری ہے۔ نیوز18 کے مطابق دونوں کی فلموں کی ریلیز تاریخ ایک ہونے کے سلسلے میں کافی وقت سے تذبذب برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق اکشے نے سلمان کے ساتھ اپنی فلم کے ریلیز ہونے پر کہا ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ جب ان کی فلم کسی دوسری فلم کے ساتھ ایک ہی تاریخ میں ریلیز ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں لیکن یہ میرے کریئر کی پہلی فلم نہیں ہے جو کسی دوسری فلم کے ساتھ ریلیز ہو رہی ہے اور میں اس بات کو پوری طرح جانتا ہوں کہ یہ آخری بھی نہیں ہوگی۔
اکشے نے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری میں ہر سال کئی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں جن کے لئے جمعہ کے دن کم ہی ہوتے ہیں۔ ایسے میں فلمیں کسی نہ کسی کے ساتھ ایک دن پر ریلیز ہوں گی ہی کیونکہ یہ دو بڑی فلمیں ہیں، اس لئے ان کے سلسلے میں بات تو زیادہ ہوگی ہی کیونکہ اس میں زیادہ پیسہ لگا ہوا ہے اور یہ بالکل قدرتی بات ہے۔
aXA6IDEzLjU5LjIzNi4yMTkg ejasoft island