ہندوستان نے ملیریا دوائی کی برآمدات پر لگادی پابندی

ہندوستان نے ملیریا میں کام آنے والی دوائی کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے.
ہندوستان نے ملیریا میں کام آنے والی دوائی کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے.
فارٹون کی تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے ملیریا میں کام آنے والی دوائی کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے جو کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر عالمی سطح پر سپلائی کی جا رہی تھی، کیونکہ اس دوا کی رپورٹ کے ابتدائی نتائج سے یہ پتا چلا ہے کہ یہ دوا کورونا وائرس کے علاج کے لئے بہتر نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ کے ذریعہ بدھ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ہائیڈرو آکسیروکلروکین کی برآمدات موجودہ معاہدوں کی تکمیل تک کے لیے ہی محدود رہیں گی، البتہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کچھ معاملات میں سپلائی کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ یہ پابندی خصوصی برآمد کرنے والی زون فیکٹریوں پر نہیں لگائی جائے گی۔
ہندوستان میں تیار شدہ دوائیوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے سب سے بڑے مینوفیکچررز موجود ہیں اور دواسازی کے لئے مواد بھی دستیاب ہیں،تاہم مذکورہ بالا اقدام سے یقینا عالمی سطح پر دوا کی فراہمی کو ایسے وقت میں نقصان پہنچے گا جب دوا کو عالمی سطح پر غیر معمولی مقبولیت مل رہی ہے۔