ہندوستان: بی سی سی آئی کی طرف سے آئی پی ایل کو اگست ستمبر میں کرانے پر غور شروع
ہندوستانى کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کر چکا ہے، تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے رواں ماہ بھی آئی پی ایل کا شروع ہونا مشکل دکھائی دے رہا ہے، اس لئے بی سی سی آئی نے اپنی لیگ کے لئے اگست ستمبر کی ونڈو استعمال کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس کے ل
ہندوستانى کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کر چکا ہے، تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے رواں ماہ بھی آئی پی ایل کا شروع ہونا مشکل دکھائی دے رہا ہے، اس لئے بی سی سی آئی نے اپنی لیگ کے لئے اگست ستمبر کی ونڈو استعمال کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس کے لئے ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ کو اگلی تاریخ تک موخر بھی کرایا جاسکتا ہے۔
سچ ٹی وی کے مطابق ہندوستان کی انگلینڈ سے 3 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے، کچھ دوسری ٹیموں کی بھی انٹرنیشنل سیریز ہیں، تاہم آسٹریلوی ٹیم اگست ستمبر میں فارغ ہوگی، بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے تصدیق کی ہے کہ آئی پی ایل اگر اپریل میں منعقد نہیں ہوسکی تو اس کے اگست ستمبر میں انعقاد کا آپشن موجود ہے۔
ادھر ایک اور ممبر بورڈ کے آفیشل کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ اپریل کے آخر تک ہوسکتا ہے، تاہم اے سی سی اور اس کے ممبرز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بہتری آنے پر ہی میٹنگ میں ٹورنامنٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
aXA6IDE4LjExNi4yMzkuMTk1IA==
ejasoft island