ہندوستان:کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 109 اور متاثرین کی مجموعی تعداد 4،067 ہوگئی
ہندوستان میں اب تک 109 افراد کورونا وائرس (COVID-19) کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 4،067 تک جا پہنچی ہے۔
ہندوستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں کورونا وائرس کی تباہی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ہندوستان میں اب تک 109 افراد کورونا وائرس (COVID-19) کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 4،067 تک جا پہنچی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان بھر میں 693 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان خبروں کے بیچ ایک اچھی خبر یہ ہے کہ مجموعی طور پر 292 افراد اس کے انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ اعداد و شمار وزارت صحت نے جاری کیے ہیں۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسوں کو دیکھتے ہوئے ملک میں 21 دن کا لاک ڈاؤن جاری ہے، جو 14 اپریل تک بحال رہے گا۔ تمام ریاستوں کی سرکاریں لاک ڈاؤن کی سختی سے پیروی بھی کررہی ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 4،067 ہوگئی ہے ، جن میں سے 3،666 کا اس وقت علاج چل رہا ہے۔ اب تک 291 مریضوں کو علاج کے بعد چھٹی دی گئی ہے ، جبکہ ایک مریض علاج کے دوران فرار ہو گیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان میں اب تک 109 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 693 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اور 32 افراد کی موت ہوئی ہے۔
aXA6IDU0LjE2My4xNC4xNDQg ejasoft island