ہندوستان نے کیا پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ہندوستانی وزیر اعظم نريندر مودى پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی اجلاس میں مدعو کریں گے، کونسل کا اجلاس رواں سال ہندوستان میں منعقد ہوگا۔
ہندوستانی وزیر اعظم نريندر مودى پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی اجلاس میں مدعو کریں گے، کونسل کا اجلاس رواں سال ہندوستان میں منعقد ہوگا۔
اے آر وائی کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا، کونسل کا اجلاس رواں سال ہندوستان میں منعقد ہوگا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مدعو کیا جائے گا۔
ياد رہے کہ رواں سال شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس کی میزبانی ہندوستان کرے گا ، جس کا اعلان تنظیم کے سکریٹری جنرل ولادی میر نوروف نے نئی دہلی میں کیا تھا۔