ہندوستان: بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور کی پہلی پسند دھونی اور کوہلی

ذرائع کے مطابق ٹویٹر پر شاہد کپور سے ان کے ایک فین نے پوچھا کہ آپ کا پسندیدہ کرکٹ پلیئر کون ہے اور آپ اپنی فلم میں کس کا رول پسند کریں گے؟ تو انہوں نے بہت ہی پیارا سا جواب دیا۔ ان کے اس جواب نے ہر کسی کا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے جواب میں لکھا کہ ممی یا پ
کورونا وائرس کی وجہ سے بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور بھی ان دنوں دیگر بالی ووڈ اسٹارس کی طرح سیلف آئسولیشن میں ہیں۔ فلم کی شوٹنگس روک دی گئی ہیں اور فلموں کی ریلیز کی تاریخ کو بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔
نیوز 18 کے مطابق ایسے میں زیادہ تر بالی ووڈ ستارے گھر پر اپنے اپنے طریقوں سے وقت گزار رہے ہیں۔ اداکار شاہد کپور نے گھر پر رہتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے فینس سے بات چیت کی ہے اور ان کے سوالات کے جواب بھی دئے ہیں۔
آپ کا پسندیدہ کرکٹ پلیئر کون ہے دھونی یا کوہلی؟(نیوز 18)
ذرائع کے مطابق ٹویٹر پر شاہد کپور سے ان کے ایک فین نے پوچھا کہ آپ کا پسندیدہ کرکٹ پلیئر کون ہے دھونی یا کوہلی؟ اور آپ اپنی فلم میں کس کا رول پسند کریں گے؟ تو انہوں نے بہت ہی پیارا سا جواب دیا۔ ان کے اس جواب نے ہر کسی کا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے جواب میں لکھا کہ ممی یا پاپا ۔۔۔ ؟ ان کے جواب سے یہ پوری طرح سے واضح ہوگیا کہ دونوں ہی بہت خاص ہیں اور کسی ایک کو منتخب کرنا بہت مشکل ہے ۔
آپ کو بتادیں کہ شاہد کپور کی اگلی فلم جرسی ہے ، جو اگست میں ریلیز ہونے والی ہے ۔ شاہد کپور اس سے پہلے کبیر سنگھ میں نظر آئے تھے جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی ۔ جرسی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبیر سنگھ کے بعد یہ نہیں سمجھ میں آرہا تھا کہ اب وہ کس کردار میں جائیں گے ، لیکن جیسے ہی جرسی کے بارے میں پتہ چلا تو ایک ہی مرتبہ میں یہ واضح ہوگیا تھا کہ اس میں کچھ الگ ہے ۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں 21 دنوں کا لاک ڈاون ہے اور اس دوران کسی بھی فلم کی شوٹنگ نہیں کی جائے گی ۔ ایسے میں شاہد کپور کی جرسی کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے ۔