ہندوستان: الہ آباد میں مغل دور کے بیش قیمت نوادرات دریافت
مغل دورمیں استعمال ہونے والے جدید ترین اسلحے ہماری تاریخی وراثت کا اہم حصہ بن چکے ہیں ۔ ایسے ہی نادر اسلحوں کا ایک ذخیرہ الہ آباد یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ میں دریافت کیا گیا ہے۔
مغل دورمیں استعمال ہونے والے جدید ترین اسلحے ہماری تاریخی وراثت کا اہم حصہ بن چکے ہیں ۔ ایسے ہی نادر اسلحوں کا ایک ذخیرہ الہ آباد یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ میں دریافت کیا گیا ہے۔
نیوز 18 کے مطابق مغل دور حکومت اپنی طرز تعمیر اور فنون لطیفہ کے ساتھ ساتھ اسلحہ سازی کے فن میں بھی تاریخ کے صفحات پر ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ مغل دور کی یادگاریں یوں تو ملک کے طول وعرض میں بکھری پڑی ہیں۔ تاہم مغل دورمیں استعمال ہونے والے جدید ترین اسلحے ہماری تاریخی وراثت کا اہم حصہ بن چکے ہیں ۔ ایسے ہی نادر اسلحوں کا ایک ذخیرہ الہ آباد یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ میں دریافت کیا گیا ہے ۔
مغلوں کے دور حکومت میں الہ آباد کو صوبے کی حیثیت حاصل تھی۔ الہ آباد شہر اور قرب و جوار میں مغل دور حکومت میں تعمیر ہونے والی بے شمار تاریخی عمارتیں اب بھی موجود ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ مغل دور کے آثار قدیمہ اور نوادارت آج بھی دریافت ہو رہے ہیں۔
تازہ دریافت الہ آباد یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ میں ہوئی ہے۔ شعبہ تاریخ کے مالیاتی خانے میں ایک ایسی بندوق دریافت ہوئی ہے، جسے ماہرین 16 ویں صدی کی بتا رہے ہیں اور بندوق کے ساتھ ہی توپ کے دو گولے بھی بر آمد ہوئے ہیں۔ شعبے کے صدر پروفیسر یوگیشور تیواری اس دریافت کو ایک اہم حصولیابی مان رہے ہیں۔
aXA6IDMuMTYuNjYuMjA2IA== ejasoft island