ہندوستان: عروس البلاد ممبئی کے اندر ماہ رمضان میں ڈرون کے ذریعہ نگرانی

کورونا وائرس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے عروس البلاد ممبئی کے اندر ماہ رمضان میں ڈرون کے ذریعہ نگرانی کی جا رہی ہے تا کہ کسی بھی طرح لوگ کی بھیڑ جمع نہ ہو۔
کورونا وائرس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے عروس البلاد ممبئی کے اندر ماہ رمضان میں ڈرون کے ذریعہ نگرانی کی جا رہی ہے تا کہ کسی بھی طرح لوگ کی بھیڑ جمع نہ ہو۔
منصف نیوز کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا ہے کہ شہر میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں اسی لئے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور اس کے نفاذ کے لئے ڈرونس استعمال کئے جائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ماہِ رمضان المبارک کے دوران ممبئی میں لاک ڈاون کی خلاف ورزیاں نہ ہوں۔
ممبئی پولیس کے ترجمان پرانئے اشوک نے بتایا ہے کہ ڈرونس اس بات پر نظر رکھنے کے لئے استعمال کئے جائیں گے کہ آیا عوام، روزہ کھولنے کے لئے یا نمازیں ادا کرنے کے لئے، عمارت کی چھتوں اور مساجد کے اطراف جمع تو نہیں ہو رہے ہیں۔
پولیس عہدیدار نے مزید بتایا ہے کہ مذہبی قائدین سے بات چیت کی جاچکی ہے اور اِن قائدین نے ہمیں تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ممبئی پولیس کے ترجمان پرانئے اشوک کے مطابق عوام الناس سے کہا جارہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے روکنے کے لئے لاک ڈاون کو ذہن نشین رکھتے ہوئے مذہبی رسومات ادا کریں۔
قابل ذکر بات یہ ہے ریڈ زون کنٹینمنٹ علاقوں میں رہنے والوں کو غذائی اشیاء پہنچانے کے لئے غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز وغیرہ) سے مدد لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اِس مدت کے دوران کافی پولیس بشمول ریاستی ریزرو پولیس، فساد کنٹرول پولیس اور کویک ریسپانس ٹیمیں متعین رہیں گی۔
aXA6IDMuMjM2LjQ2LjE3MiA= ejasoft island