ثقافت
ہندوستان: مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی حادثہ میں بری طرح زخمی
بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی ایک کار حادثہ میں بری طرح زخمی ہوگئی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی ایک کار حادثہ میں بری طرح زخمی ہوگئی ہیں۔ نیوز 18 کو ملی جانکاری کے مطابق شبانہ اعظمی کی کار ممبئی – پونے ہائی وے پر کولہا پور ٹول کے پاس حادثہ کا شکار ہوئی ہے۔ جانکاری کے مطابق ہائی وے پر شبانہ اعظم کی گاڑی اور ایک ٹرک میں تصادم ہوا ہے جس میں انہیں کافی چوٹیں آئی ہیں۔
نیوز ایجنسی 18کے مطابق حادثہ کے وقت کار میں جاوید اختر بھی سوار تھے لیکن انہیں زیادہ چوٹیں نہیں آئی ہیں اور حادثہ میں شبانہ اعظمی کا ہاتھ اور پاؤں بری طرح زخمی ہوگیا ہے۔