ہندوستان: جنرل بپن راوت بنے ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف
ہندوستانی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) مقرر کیا گیا ہے اور آج دیر رات جاری سرکاری پریس ریلیز میں جنرل راوت کو سی ڈی ایس مقرر کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔
ہندوستانی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) مقرر کیا گیا ہے اور آج دیر رات جاری سرکاری پریس ریلیز میں جنرل راوت کو سی ڈی ایس مقرر کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔
سی ڈی ایس کے طور پر جنرل راوت کی مدت کار 31 دسمبر سے شروع ہوگی اور وہ اگلے حکمنامہ تک اس عہدہ پر فائز رہیں گے۔
نيوز 18 کے مطابق جنرل راوت منگل کے روز فوجی سربراہ کے عہدہ سے سبکدوش ہو رہے ہیں جبکہ وہ دسمبر 1978 میں فوج میں شامل ہوئے تھے اور انہیں ایک جنوری 2017 کو فوجی سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
مرکزی کابینہ نے گذشتہ ہفتہ وزارت دفاع کے فوجی امور کے سلسلہ میں ایک نئے محکمہ کی تشکیل دی ہے اور اسی محکمہ میں سی ڈی ایس کے عہدہ، اس کے وجود، کردار، ضابطوں اور چارٹر کو منظوری دی گئی تھی۔
سی ڈی ایس اس محکمہ کے سربراہ اور سکریٹری ہوں گے اور سی ڈی ایس کے عہدہ پر مقرر ہونے والا افسر چار اسٹار کے رینک والا جنرل ہوگا۔
اس کی تنخواہ فوج کے تینوں سربراہوں کے برابر ہوگی اور وہ حکومت کو دفاعی امور میں صلاح دینے والا اعلیٰ افسر ہوگا۔
سی ڈی ایس فوجی امور کے محکمہ کے سربراہ کے ساتھ ساتھ سربراہوں کی اسٹاف کمیٹی کا مستقل صدر بھی ہوگا۔
aXA6IDMuMjM5LjgzLjg5IA== ejasoft island