ہندوستان: ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کو دعوت نامہ
نیوز 18 کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو بھی مدعوکرے گا۔
نیوز 18 کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو بھی مدعوکرے گا۔ خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 2020کے سربراہی اجلاس کی میزبانی ہندوستان کرے گا اور یہ کانفرنس اس سال کے نصف آخر میں ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہندوستان ایس سی او کے سبھی آٹھ رکن ممالک اور چار آبزرور ممالک اور چھ دیگر بین الاقوامی ڈائیلاگ پارٹنرزکو مدعو کرے گا۔
واضح رہے کہ ایس سی او کے رکن ممالک میں ہندوستان، چین، روس، قزاخستان، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ یاد رےہ کہ ہندوستان اورپاکستان 2017 میں رکن بنے تھے۔