ہندوستان: معروف اداکارہ نواب بانو عرف نمی 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نواب بانو عرف نمی ممبئی میں 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ وہ پچھلے کئی مہینوں سے بیمار تھیں۔
فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نواب بانو عرف نمی ممبئی میں 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ وہ پچھلے کئی مہینوں سے بیمار تھیں۔
نیوز 18 کے مطابق شمال مغربی ممبئی کے سرلا نرسنگ ہوم میں نواب بانو نے آخری سانس لی ہے۔ نمی 1949 سے لے کر 1965 تک 16 سال فلموں میں سرگرم رہیں۔ وہ اپنے وقت کی بہترین اداکارہ سمجھی جاتی تھیں۔ نمی کا اصل نام "نواب بانو" تھا۔ نمی نے ایس علی رضا سے شادی کی تھی جو 2007 میں انتقال کر گئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق راج کپور نے نواب بانو کا نام بدل دیا تھا۔ راج کپور نے انہیں اپنی فلم برسات میں بریک دیا تھا۔ اس فلم کے ہٹ ہونے کے بعد نمی نے بہت سی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے اُڑان کھٹولا ، بھائی بھائی، کندن، میرے محبوب جیسی فلموں میں کام کرکے مقبولیت حاصل کی تھی۔
بتادیں کہ نواب بانو عرف نمی 18 فروری 1933 کو آگرہ میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ ایک درباری ، گلوکارہ اور ایک اداکارہ تھیں ، جنہیں وحیدن کے نام سے جانا جاتا تھا۔ وہ فلم انڈسٹری میں اچھی طرح سے جڑی ہوئی تھیں۔ نمی کے والد ، عبدالحکیم ، فوجی ٹھیکیدار کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔ نواب کا اصلی نام ان کے دادا نے دیا تھا جبکہ ان کی نانی نے "بانو" کا اضافہ کیا تھا۔
aXA6IDQ0LjIwMC4xMTcuMTY2IA== ejasoft island