ہندوستان: ممبر پارلیمنٹ اداکارہ نصرت جہاں بنیں 2019 کی موسٹ ڈیزائریبل وومین
ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ اداکارہ نصرت جہاں ان دنوں ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں ۔ سرخیوں میں رہنے کی وجہ یہ ہے کہ انہیں کولکاتہ ٹائمس کے ذریعہ موسٹ ڈیزائریبل وومین آف 2019 منتخب کیا گیا ہے۔
ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ اداکارہ نصرت جہاں ان دنوں ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں ۔ سرخیوں میں رہنے کی وجہ یہ ہے کہ انہیں کولکاتہ ٹائمس کے ذریعہ موسٹ ڈیزائریبل وومین آف 2019 منتخب کیا گیا ہے۔
نیوز 18 کے مطابق نصرت جہاں تقریبا دو سال بعد فلم اسر سے واپسی کررہی ہیں اور یہ شادی کے بعد ان کی پہلی فلم ہوگی ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ابیر چٹرجی اور جیت نظر آئیں گے۔
تصویر-(نیوز 18)
تفصیلات کے مطابق نصرت جہاں نے اس خطاب کے ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے یہ دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے کہ لوگوں کی ذہنیت بدل رہی ہے اور وہ یہ بات قبول کررہے ہیں کہ شادی شدہ خاتون بھی ٹاپ پر ہوسکتی ہیں۔
aXA6IDMuMTQ3LjY2LjE3OCA= ejasoft island