ہندوستان: مودی نے سخت لاک ڈاؤن پر عوام سے مانگی معافی
ہندوستانی وزیر اعظم نریندری مودی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سخت لاک ڈاؤن پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔
ہندوستانی وزیر اعظم نریندری مودی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سخت لاک ڈاؤن پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔
ہندوستانی خبر رساں ادارے کے مطابق نریندر مودی نے اپنے ماہانہ خطاب میں عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان سخت اقدامات پر آپ سے معافی مانگتا ہوں کیونکہ ان کی وجہ سے آپ کی زندگی میں مشکلات بڑھ گئی ہیں اور خاص کر میں ملک کے غریب عوام سے معافی مانگتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے علم ہے کہ آپ میں سے کچھ لوگ مجھ سے ناراض ہیں مگر یہ سخت اقدامات ہی اس جنگ کو جیتنے کے لئے ضروری ہیں۔
ہندوستانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کے غریب یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کس طرح کا وزیر اعظم ہے جس نے ہمیں اتنی مشکل میں ڈال دیا ہے لیکن لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، اب تک جو اقدامات کئے گئے ہیں وہی ہندوستان کو کورونا کے خلاف فتح دلائیں گے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیس کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو چکی ہے۔
ہندوستانی وزیر اعظم مودی نے ملک میں کورونا کی روک تھام روکنے کے لئے 21 روز کے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جسے جنتا کرفیو کا نام دیا گیا ہے اور یہ ہندوستان میں 25 مارچ سے نافذ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ہندوستانی حکومت نے کورونا کے باعث 22 ارب ڈالر سے زائد کے پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے جس کے ذریعہ غریب افراد کو کیش اور اشیائے خوردونوش فراہم کی جائیں گی۔
aXA6IDMuMTkuMzEuNzMg ejasoft island