ہندوستان: 27 ہزار سے زیادہ غیر ملکی شہری اپنے وطن واپس

ہندوستان نے لاک ڈاون کے درمیان جہاں بیرون ملک میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کو سات مئی سے وطن واپس لانے کا منصوبہ بنایا ہے وہیں دہلی ہوائی اڈہ سے اب تک 27500 سے زیادہ غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن بھیجا جا چکا ہے۔

قومی آواز کے مطابق دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈائل) کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ 25 مارچ کو پورے ملک میں لاک ڈاون نافذ ہونے کے بعد سے باقاعدہ کمرشیل پروازیں اگرچہ بند ہیں لیکن خصوصی پروازوں سے اب تک 44 ممالک کے شہریوں کو دہلی ہوائی اڈہ سے فضائی راستہ کے ذریعہ بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان پروازوں میں چار مئی تک 27,500 سے زیادہ لوگوں کو بھیجا جا چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون کے پہلے 41 دن میں افغانستان نے سب سے زیادہ خصوصی پروازوں کا بندوبست کر کے اپنے 3900 شہریوں کو واپس بلایا ہے۔ جاپان کے 3300 شہری اور نیدرلینڈ کے تین ہزار مسافر اپنے وطن جا چکے ہیں۔ تقریباً 2555 مسافروں کو امریکہ، 2500 مسافروں کو برطانیہ، 1700 مسافروں کو انڈونیشیا اور ایک ہزار سے زیادہ مسافروں کو جرمنی بھیجا جا چکا ہے۔
aXA6IDQ0LjIwMC4xMTcuMTY2IA== ejasoft island