ہندوستان: مختلف علاقوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کی خبر موصول

آج ہندوستان کے مختلف مقامات سے رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کی خبریں مل رہی ہیں۔
آج ہندوستان کے مختلف مقامات سے رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کی خبریں مل رہی ہیں۔
ہندوستان کے مختلف مقامات سے رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کی خبریں مل رہی ہیں۔ رانچی، مغربی بنگال اور بہار میں بھی چاند دیکھے جانے کی خبر ہے۔ بہار میں امارت شرعیہ سمیت کئی رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند دیکھے جانے کی تصدیق بھی کردی ہے۔ اترپردیش کے شہر ٹانڈہ رامپور میں ڈاکٹر خلیق رحمانی وغیرہ حضرات نے رویت کی تصدیق کی ہے۔
قومی ترجمان کے مطابق مفتی محمد اظہار عالم قاسمی، مفتی سلمان صاحب، مفتی مناظر عالم قاسمی اور دیگر علماء کی جانب سے اعلان ہوا ہے کہ مورخہ 29/شعبان 1441ھ بمطابق 24 اپریل 2020 بروز جمعہ کو مرکزی دفتر امارت شرعیہ کی ہدایات کے مطابق کشن گنج و اطراف میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
چنانچہ مذکورہ علماء کرام اور دیگر حضرات نے چاند دیکھے جانے کی تصدیق کی ہے اور شہادت بھی دی ہے کہ ہم نے اپنی آنکھوں سے چاند دیکھا ہے، اس لئے مورخہ 25 اپریل 2020 بروز سنیچر رمضان المبارک کی پہلی تاریخ قرار پائی اور آج بعد نماز عشاء ہی سے نماز تراویح کا اہتمام ہوگا۔