ہندوستان: کورونا کے 1637مریضوں میں سے 132 لوگ ہوئے صحتیاب
ہندوستان میں کورونا کے 1637مریضوں میں سے 132 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔
ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں کل سے آج تک کورونا وائرس (کوویڈ 19)کے 386نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس سے انفیکٹیڈ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1637 ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ ان میں موت کے تین نئے معاملے ہیں، جبکہ کورونا وائرس کے 132 لوگ ٹھیک ہوچکےہیں۔
نیوز 18 کی تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ کل سے آج تک ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملوں میں تیزی آئی ہے۔
لو اگروال نے مزید کہا ہے کہ اس کے علاوہ جہاں پر بھی کورونا وائرس کے پازیٹو معاملے پائےگئے ہیں وہاں کی ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جہاں بھی ایسے معاملے دیکھے گئے ہیں وہاں سختی کے ساتھ جانچ مہم چلا کر ممکنہ معاملوں کی ٹریسنگ کی جائے اور ضرورت پڑنے پر انہیں قرنطینہ یا اسپتال میں رکھا جائے۔
لاک ڈاؤن کے دوران سماجی دوری کی سبھی ہدایات پر مستعدی سے عمل ہو۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کسی بھی طرح کی غلط فہمیوں کا حل نکالنے کےلئے وزارت صحت نے ایک تکنیکی ویب سائٹ بنائی ہے جس میں جوائنٹ سکریٹری سطح کے ایک افسر اور ایمس کے ماہر ڈٓاکٹر اپنی طرف سے ضروری تکنیکی اطلاعات مہیا کرائیں گے اور ویب سائٹ کا نام ’’technicalquery.covid19@gov.in‘‘ہے