ہندوستان: شہر بھوپال کے ڈاکٹر کی تصویر اور سوشل ڈسٹینسنگ کی ضروری
ڈاکٹر کی تصویر بتا رہی ہے کہ کورونا کے زمانہ میں سوشل ڈسٹینسنگ کتنی ضروری ہے۔
ڈاکٹر کی تصویر بتا رہی ہے کہ کورونا کے زمانہ میں سوشل ڈسٹینسنگ کتنی ضروری ہے۔
ہندوستانی ریاست مدھیا پردیش کے دار الحکومت بھوپال کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سُدھیر ڈیہریا کی ایک تصویر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے گھر کے باہر بیٹھے چائے پی رہے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق ڈاکٹر سُدھیر ڈیہریا کی اس تصویر کو بڑی تعداد میں لوگ سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کے سبب کام بڑھ جانے سے ڈاکٹر سُدھیر پانچ روز کے بعد اپنے گھر واپس لوٹے ہیں لیکن گھر کے اندر جانے کے بجائے باہر بیٹھے چائے پیتے نظر آرہے ہیں اور چائے پی کر وہ ہسپتال واپس لوٹ گئے۔ تصویر میں ڈاکٹر ڈیہریا کی اہلیہ اور ان کے بچے بھی ان سے دور کھڑے نظر آرہے ہیں۔
یہ تصویر بتا رہی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کے دوران سوشل ڈسٹینسنگ یعنی سماجی دوری برقرار رکھنا کتنا ضروری ہے اور اسی پر ان کا خاندان بھی عمل کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مدھیا پردیش کے وزیر اعلیٰ شِیو راج سنگھ چوہان نے بھی ٹوئٹر پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ملئے ڈاکٹر سُدھیر ڈیہریا سے، جو بھوپال ضلع کے ایس ایم ایچ او ہیں۔ پیر کے روز وہ پانچ دن بعد گھر پہنچے ہیں اور وہ گھر کے باہر بیٹھ کر چائے پی رہے ہیں، گھر والوں کا حال چال پوچھا اور باہر سے ہی ہسپتال واپس لوٹ گئے ہیں۔