ہندوستان: مارچ میں بنگلہ دیش کا دورہ کرسکتے ہیں وزیراعظم مودی

وزیراعظم نریندر مودی اپنے تین روزہ دورۂ بنگلہ دیش کے سفرکےلئے16 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچیں گے۔ 17 مارچ کو وزیراعظم مودی شیخ مجیب الرحمان کے یوم پیدائش پر منعقدہ تقریب میں حصہ لیں گے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اپنے تین روزہ دورۂ بنگلہ دیش کے سفرکےلئے16 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچیں گے۔ 17 مارچ کو وزیراعظم مودی شیخ مجیب الرحمان کے یوم پیدائش پر منعقدہ تقریب میں حصہ لیں گے۔
نیوز 18 کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی 16مارچ کو بنگلہ دیش کا دورہ کرسکتے ہیں۔ اس اہم دورے پر وزیراعظم بنگلہ دیش کی اپنی ہم منصب شیخ حسینہ کے ساتھ اہم بات چیت کرسکتے ہیں۔
ڈھاکہ ٹربیون نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم مودی کے اس دورے میں وزیراعظم شیخ حسینہ کے ساتھ سرکاری بات چیت میں کئی معاملات پر دو طرفہ بات چیت ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی اپنے تین روزہ بنگلہ دیش کے سفر کے لئے16 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچیں گے۔ 17 مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی شیخ مجیب الرحمان کے یوم پیدائش پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔