ہندوستان کا اپنے شہریوں کی واپسی کے لئے ریسکیو مشن

ہندوستان حالیہ برسوں میں اپنے شہریوں کو ریسکیو کرنے کے لئے آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔
ہندوستان حالیہ برسوں میں اپنے شہریوں کو ریسکیو کرنے کے لئے آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔
بی بی سی کے مطابق انڈیا کا منصوبہ ہے کہ وہ سات سے 13 مئی تک 64 پروازوں کے ذریعے ان ہزاروں شہریوں کو واپس وطن لائے گا جو کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیگر ممالک میں پھنس گئے ہیں۔
سول ایوی ایشن کے منسٹر ہردیپ پوری نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کے پہلے ہفتے میں جسے ’وندے بھارت مشن‘ کا نام دیا گیا ہے 12 ممالک میں پروازیں بھیجی جائیں گی جس میں 15000انڈین شہری واپس آئیں گے۔
ان ممالک میں امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، سنگاپور، قطر اور ملائیشا شامل ہیں۔
لیکن واپس آنے کے خواہش مند انڈینز کو ٹکٹس خریدنے ہوں گے اور وہ صرف اسی صورت میں جہاز پر سوار ہو سکیں گے جب ان میں کورونا وائرس کی علامات نہیں ہوں گی اور واپسی پر بھی ان کی کڑی اسکریننگ کی جائے گی اور انہیں قطرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
مقامی میڈیا کے مطابق تقریباً دو لاکھ ہندوستانی واپس آئیں گے۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ سنہ 1990 کے بعد واپسی کا سب سے بڑا آپریشن ہوگا۔ واضح رہے کہ سنہ 1990 میں آخری بار ہندوستان نے خلیجی جنگ کے باعث کویت سے ایک لاکھ ستر ہزار باشندوں کو نکالا تھا۔