ہندوستان: تمام ریاستی دار الحکومت کے اسپتالوں میں آج فضائیہ نے برسائے پھول

ہندوستان کے تمام ریاستی دار الحکومت کے اسپتالوں میں آج فضائیہ نے پھول برسائے ہیں۔
ہندوستان کے تمام ریاستی دار الحکومت کے اسپتالوں میں آج فضائیہ نے پھول برسائے ہیں۔
منصف نیوز کے مطابق سرینگر سے لے کر تھرو واننتا پورم تک اور ڈبرو گڑھ سے لے کر رن آف کچ (گجرات) تک ہندوستان کے تمام ریاستی دارالحکومت کے اسپتالوں اور دیگر مقامات پر فضائیہ نے پھول برسائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لڑاکا جہازوں نے مکمل فلائی پاسٹ کیا ہے جبکہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں نے پھول برسائے ہیں اور اسپتالوں کے باہر فوجی بینڈ اپنی دھنیں بجا رہا تھے۔ ڈاکٹرس، ہیلتھ کیئر ورکرس، سانیٹیشن ورکرس اور پولیس ملازمین کو جو کورونا وائرس کے خلاف ملک بھر میں کام کر رہے ہیں ان کو خراج پیش کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فوج کے تینوں سربراہوں نے اتوار کی صبح نئی دہلی میں نیشنل پولیس میموریل پہنچ کر پھول مالا رکھی تھی۔ راجپت کا علاقہ لڑاکا جہازوں کی گھن گرج سے دہل گیا تھا۔ ہیلی کاپٹرس ان اسپتالوں پر پھول برسا رہے تھے جہاں کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
ممبئی میں سکھوئی لڑاکا جہاز نے فلائی پاسٹ کیا ہے۔ ایسی ہی سرگرمیاں ملک بھر میں دیکھی گئی ہیں۔ بعض مقامات پر جیاگ وار سوپر سانک جہازوں نے فلائی پاسٹ کیا ہے۔ شام میں ساحلوں پر بحریہ کے جہازوں میں روشنی کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کے بموجب فوجی جہازوں نے قومی دارالحکومت میں شاندار فلائی پاسٹ کیا ہے۔ واضح رہے کہ لاکھوں ڈاکٹروں‘پیرامیڈک‘ سانیٹیشن ورکرس کا جو کورونا کی وباء سے لڑ رہے ہیں شکریہ ادا کرنے کے لئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMjM2LjQ2LjE3MiA= ejasoft island