ہندوستان: ملک میں کووڈ-19 کے مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 27 اعشاریہ 5 فیصد ہوگئی ہے

ہندوستان میں کووڈ-19 کے مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 27 اعشاریہ 5 فیصد ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں کووڈ-19 کے مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 27 اعشاریہ 5 فیصد ہوگئی ہے۔
ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 کے دو ہزار 533 تازہ تصدیق شدہ کیسوں کی اطلاع ہے۔ اس طرح کُل کیسوں کی تعداد 42 ہزار 553 ہوگئی ہے جن میں سے اب تک گیارہ ہزار 706 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹے میں ایک ہزار 74 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور ایک دن میں ٹھیک ہونے والے مریضوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
آل انڈيا نيوز کے مطابق نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صحت کی وزارت کے افسر نے بتایا کہ کووڈ-19 کے مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 27 اعشاریہ پانچ دو فیصد ہوگئی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد دوگنی ہونے کی شرح میں کمی آئی ہے اور لاک ڈاﺅن سے پہلے یہ تین اعشاریہ چار دن تھی جبکہ اب یہ 12 دن ہوگئی ہے۔