ہندوستان: لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ گرین زون علاقوں میں خاطر خواہ رعایتوں کے ساتھ نافذ

عالمی وبا کووڈ-19 کے تناظرمیں تیسرے مرحلے کا لاک ڈاﺅن آج سے نافذ ہورہا ہے۔ مرکزی سرکار نے جمعہ کو لاک ڈاﺅن کی مدت 4 مئی کے بعد مزید دو ہفتے بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ کم خطرے والے ضلعوں میں خاطرخواہ نرمی بھی کی جائےگی۔

نيوز اون اير کے مطابق وزارت صحت نے ملک کے 700 سے زیادہ ضلعوں کو ریڈ، اورینج اور گرین زون میں تقسیم کیا ہے اور اسی مناسبت سے ہر زون کےلئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ گرین زون کے علاقوں میں لوگوں کے اکٹھا ہونے اور اجتماعات وغیرہ کو چھوڑ کر عملی طور پر روز مرہ کی سبھی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سرکار یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ ہندوستان لاک ڈاﺅن سے مرحلے وار طریقے سے باہر نکل رہا ہے جہاں ایک کے بعد ایک سرگرمیوں کی اجازت دی جارہی ہے۔ جناب جاوڈیکر نے کہا کہ این ڈی اے سرکارنے لوگوں کی جان بچانے کے ساتھ ساتھ معیشت میں بھی نئی جان ڈالنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔