ہندوستان: اتر پردیش میں ٹریفک حادثے میں 16 افراد ہلاک
ہندوستان کے صوبہ اتر پریش میں ٹریفک حادثے میں 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
ہندوستان کے صوبہ اتر پریش میں ٹریفک حادثے میں 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں فیروز آباد شہر کے قریب آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ٹرک ڈرائیور سڑک کے کنارے ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ ڈبل ڈیکر مسافر بس اس سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو سربراہان کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس نئی دہلی سے بہار کے علاقے موتی ہاری جا رہی تھی کہ آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر حادثے کا شکار ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق حادثے میں 16 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ہر سال ٹریفک حادثات میں ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔
aXA6IDE4LjIzMy4yMjMuMTg5IA== ejasoft island