ہندوستان: کووڈ۔19کے بڑھتے ہوئے کیسوں پر ڈبلیو ایچ او کا اظہار تشویش

عالمی وبا کورونا وائرس کے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے کیسوں کو دیکھتے ہوئے ڈبلیو ایچ او نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے کیسوں کو دیکھتے ہوئے ڈبلیو ایچ او نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
نیوز منصف کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ہندوستان سمیت کچھ دیگر ممالک میں کرونا وائرس (کووڈ۔19) کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر اپنی فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتوں کو پابندیوں میں ڈھیل دیتے وقت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
کووڈ۔19 کے متعلق ڈبلیو ایچ او کی معمول کی پریس کانفرنس میں بدھ کے روز ایک سوال کے جواب میں تنظیم کے ہلتھ ڈیزاسٹر پروگرام کے ایکزی کیٹیو ڈائرکٹر ڈاکٹر مائیکل جے ریان نے کہا ہے کہ تقریبا سبھی بر اعظموں کے کچھ ممالک میں نئے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے، جبکہ کچھ ممالک میں کم بھی ہورہے ہیں۔تعداد کے ساتھ ہی ان ممالک میں اس وبا سے فوری خطرے کو دیکھتے ہوئے وہ ہندوستان، روس، بنگلہ دیش، افغانستان، سوڈان، فلسطین، یمن جیسے ممالک اورجنوبی اور وسطی امریکہ جیسے علاقوں کے سلسلے میں فکرمند ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں افغانستان میں کورونا کے معاملوں میں 76 فیصد اور سوڈان میں 145 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ فلسطین میں اس سے ہونے والی اموات میں سو فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ یمن میں معاملے کم ہیں، لیکن برادری کی سطح پر یہ وبا پھیلنی شروع ہوگئی ہے ۔یورپ میں نئے معاملے کم ہورہے ہیں، لیکن روس میں بڑھ رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں بنگلہ دیش اورہندوستان میں معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
aXA6IDMuMjM1LjE4OC4xMTMg ejasoft island