انڈین کرکٹ: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے کیا ایک اور کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان

بالی ووڈ کے بادشاہ ہندوستانی معروف ومشہور اداکار شاہ رخ خان نے ایک اور کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
بالی ووڈ کے بادشاہ ہندوستانی معروف ومشہور اداکار شاہ رخ خان نے ایک اور کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
نیوز 18 کے مطابق شاہ رخ خان پہلے سے ہی آئی پی ایل اور کیریبین پریمیئر لیگ ٹیم کے مالک ہیں لیکن اب وہ ایک اور ٹیم میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔
فائل فوٹو(نیوز 18)
یاد رہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان صرف فلمی دنیا کے اسٹار ہی نہیں ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک زبردست کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔ شاہ رخ خان نے اپنے پاؤوں پروڈکشن اور اداکاری کے ساتھ ساتھ کرکٹ کی دنیا میں بھی پھیلا دیئے ہیں۔
فائل فوٹو(نیوز 18)
واضح رہے کہ شاہ رخ خان دو کرکٹ ٹیموں کے مالک ہیں اور اب خبر آرہی ہے کہ وہ تیسری ٹیم میں بھی سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ خبروں کی مانیں تو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائزی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے مالک انگلینڈ اور ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے نئے ٹورنامنٹ "دی ہنڈریڈ" میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
دی ٹیلی گراف اخبار کے مطابق کہ شاہ رخ خان کی ملکیت والی کولکاتا نائٹ رائیڈرس 100 گیند والے ٹورنامنٹ میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے۔ اس ٹورنامنٹ کو اس سال جولائی میں شروع ہونا تھا، لیکن کووڈ-19 وبا کے سبب اسے آئندہ سال کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔