کرفیو کے دوران پیدا ہونے والی ہندوستانی بچی کا نام رکھا گیا ’’کورونا‘‘
ہندوستانى ریاست اترپردیش کے علاقے گورکھ پور میں بچی کی پیدائش اُس وقت ہوئی جب ملک بھر میں حکومت کی جانب سے کرفیو نافذ تھا، اسی وجہ سے والدین نے کرفیو کے دوران پیدا ہونے والی بچی کا نام ’’کورونا‘‘رکھ دیا ہے۔
ہندوستان میں والدین نے نومولود بچی کا نام ’’ کورونا‘‘ رکھ دیا ہے۔
روزنامہ دنيا رپورٹس کے مطابق ہندوستانى ریاست اترپردیش کے علاقے گورکھ پور میں بچی کی پیدائش اُس وقت ہوئی جب ملک بھر میں حکومت کی جانب سے کرفیو نافذ تھا، اسی وجہ سے والدین نے کرفیو کے دوران پیدا ہونے والی بچی کا نام ’’کورونا‘‘رکھ دیا ہے۔
بچی کے ماموں کا کہنا تھا کہ بچی کی پیدائش اتوار کے روز اُس وقت ہوئی جب شہر میں کرفیو لگا ہوا تھا، ہمیں اپنی بہن کو ہسپتال لانے میں بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑا، اس لئے ہم نے بچی کا نام کورونا رکھا ہے اور اسی نام سے سرکاری دستاویز بھی بنوائیں گے۔
aXA6IDMuMTQ0LjI0NC40NCA= ejasoft island