ہندوستانی حکومت نے چندریان 3 پروجیکٹ کو دی منظوری
ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) کے سربراہ کے سیون نے کہا ہے کہ حکومت نے چندریان 3 پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے اور انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری خلائی بندرگاہ کے لئے زمین کی تلاش جاری ہے اور اس خلائی بندرگاہ کی تعمیر تمل ناڈو کے تھوٹوکن
ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) کے سربراہ کے سیون نے کہا ہے کہ حکومت نے چندریان 3 پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے اور انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری خلائی بندرگاہ کے لئے زمین کی تلاش جاری ہے اور اس خلائی بندرگاہ کی تعمیر تمل ناڈو کے تھوٹوکنڈی میں عمل میں لائی جائے گی۔
نیوز 18 کے مطابق اسرو سربراہ نے چندریان2 پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے چندریان2 پر کافی پیش رفت کی تھی اگر چہ ہم اس کو کامیابی کے ساتھ چاند کے جنوبی قطب پر نہیں اتار سکے اور یہ آربیٹر ہنوز کام کررہا ہے اور آئندہ سات سال تک کام کرے گا تاکہ اس سلسلہ میں سائنس ڈاٹا بھیج سکے۔
سیون نے کہا ہے کہ چندریان 3 کی تربیت کا کام اس کے چندریان 2 کے طرز پرکیا جائے گا اور اس میں بھی لینڈر اور روور ہوگا اور انہوں نے یا بھی کہا کہ چاند کے تیسرے مشن سے متعلق تمام سرگرمیاں آسانی کے ساتھ جاری ہیں اور اس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے اور چندریان 3 سے دیگر سٹلائیٹس کے پروگرام متاثر نہیں ہوں گے۔
انہوں نے چندریان 3 کے لینڈنگ کے مقام کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلائی ایجنسی اسی مقام پر چندریان 3 کی لینڈنگ کروانا چاہتی ہے جس مقام پر چندریان 2 کی کریش لینڈنگ ہوئی تھی اور یہ کریش لینڈنگ چاند کی سطح سے کچھ لمحوں کے فاصلہ پر ہوئی تھی۔ انہوں نے چندریان 3 کے بجٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لینڈر اور روور پر 250 کروڑ روپیے کے اخراجات آئیں گے اور اس مشن کے جملہ اخراجات 250 اور 365 کروڑ روپیے ہوں گے۔