بیرون ممالک سے آنے والے کورونا وائرس کے سلسلے میں اٹھائے گئے ہندوستانی حکومت کے قدم کی جم کر کر رہے ہیں تعریف
ہندوستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کی سوشل میڈیا پر کافی تعریف کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ اتوار کو کچھ تازہ معاملات سامنے آنے کے بعد ہندوستان میں کووڈ 19
ہندوستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کی سوشل میڈیا پر کافی تعریف کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ اتوار کو کچھ تازہ معاملات سامنے آنے کے بعد ہندوستان میں کووڈ 19 کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 107 تک پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس عالمی وبا نے متعدد حکومتوں میں گھبراہٹ پیدا کردی ہے، مگر ہندوستانی حکومت اس سے لڑنے اور اس کو پھیلنے سے روکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔
حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکیوں اور بیرون ممالک سے لوٹنے والے ہندوستانیوں کے لئے اسکریننگ سسٹم قائم کیا ہے۔ اس سے آگے بڑھ کر سرکاری افسران ذاتی طور پر مشتبہ افراد کو فون کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان میں اس کی کوئی علامت تو نہیں ہے۔ حکومت کی اس فعالیت نے بہت سارے لوگوں کو متاثر کیا ہے اور انہوں نے اپنی اس طرح کی اسٹوریز سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی ہیں۔
نیوز 18 کے مطابق ایک صحافی نے ایسی ہی ایک اسٹوری شیئر کی ہے جو ان کو سوشل میڈیا پر موصول ہوئی ہے کہ کس طرح ہندوستانی حکومت مشتبہ مریضوں کے گھروں پر جا کر کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے منظم طریقے سے کام کررہی ہے۔
یہ کہانی ایک خاتون نے شیئر کی ہے، اس کا نام وینا ہے، اس خاتون کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ وہ ٹوکیو کے راستے امریکہ سے ہندوستان لوٹی ہے۔
aXA6IDE4LjIxNy4yMDguNzIg ejasoft island