انڈین نیوی کا مالدیپ میں پھنسے سینکڑوں شہریوں کے لیے ریسکیو مشن

انڈین نیوی نے مالدین میں پھنسے 700 شہریوں کی واپسی کا مشن شروع کر دیا ہے۔ یہ مشن اس منصوبے کا حصہ ہے جس میں کورونا وائرس کے سبب بیرون ملک پھنس جانے والے انڈیا کے ہزاروں باشندوں کو واپس ملک لایا جائے گا۔

اس سے پہلے جمعرات کی رات بیرون ملک پھنسے 300 سے زائد انڈین شہری دبئی سے آنے والی پرواز کے ذریعے ملک واپس پہنچے ہیں۔ جنوبی ریاست کیرالہ آنے والی دو پروازوں کے مسافروں کو قرنطینہ بھجوا دیا گیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق ایئر انڈیا کی خصوصی 64 پروازوں کے ذریعے 15000 انڈینز اگلے ایک ہفتے کے دوران 12 مخلتف ممالک سے واپس آئیں گے۔ ان پروازوں سے آنے والے مسافر اپنے کرائے کی رقم ادا کریں گے اور ان کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔
برطانیہ اور امریکہ کے لئے پروازیں عملے کے کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس بر وقت نہ آنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
aXA6IDMuMjM1LjE4OC4xMTMg ejasoft island