انڈین ریلوے: مزدوروں کے ریل کرایہ کا 85 فیصد ریلوے اور 15 فیصد متعلقہ ریاستی حکومت برداشت کرے گی

ہندوستان میں مزدوروں کے ریل کرایہ کا 85 فیصد ریلوے اور 15 فیصد متعلقہ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔
ہندوستان میں مزدوروں کے ریل کرایہ کا 85 فیصد ریلوے اور 15 فیصد متعلقہ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔
وزارت صحت کے افسر نے ٹرین کے کرایہ کے معاملے میں کہا ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کو لانے لے جانے کے لیے ریاستی سرکار کی درخواست کی بنیاد پر خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت نے کارکنوں سے ٹرین کرایہ لینے کی کوئی بات نہیں کی ہے اور مزید یہ بھی کہا کہ 85 فیصد کرایہ ہندوستانى ریلوے برداشت کرے گا اور 15 فیصد متعلقہ ریاستی سرکار برداشت کرے گی۔
نيوز اون اير کے مطابق وزارت داخلہ کی ایک افسر نے بتایا کہ وزارت کی طرف سے قائم کیا گیا کنٹرول روم رات دن کام کر رہا ہے اور کل تک 12 ہزار شکایتوں کا ازالہ کیا جاچکا تھا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کسی پریشانی کی صورت میں ڈرائیور اور ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالکان، وزارت داخلہ کے کنٹرول روم نمبر 1930 اور این ایچ اے آئی کے ہیلپ لائن نمبر 1033 پر لاک ڈاﺅن سے متعلق کوئی بھی شکایت درج کراسکتے ہیں۔
aXA6IDMuMjM1LjE4OC4xMTMg ejasoft island