افغان پناہ گزینوں کے سلسلے میں پاکستان میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی موجودگی کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر اس ماہ کی سترہ اور اٹھارہ تاریخ کو پاکستان میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی
پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی موجودگی کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر اس ماہ کی سترہ اور اٹھارہ تاریخ کو پاکستان میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کانفرنس کاافتتاح کریں گے،اور کانفرنس میں پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلپوگرینڈی سمیت دنیا بھر سے 20 ممالک اور پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے وزراء اور سینئر حکام شرکت کریں گے۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی بنکوں، سول سوسائٹی اور نجی شعبوں سے متعلق افسران کی شرکت بھی متوقع ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق کانفرنس میں افغان پناہ گزینوں کی طویل حالت زار میں گزرے ہوئے چالیس سال پر اہم پیش رفتوں اور سنگ میل کی نشاندہی کی جائے گی۔