انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی وڈیو کانفرنس 29 مارچ کو ہونے کا امکان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اہم امور کے بارے میں فیصلے کے لئے وڈیو کانفرنس کرے گی۔ جس میں کونسل کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو تمام رکن ممالک کے ساتھ رابطہ کریں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اہم امور کے بارے میں فیصلے کے لئے وڈیو کانفرنس کرے گی۔ جس میں کونسل کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو تمام رکن ممالک کے ساتھ رابطہ کریں گے۔
توقع کی جارہی ہے کہ وڈیو کانفرنس انتیس مارچ کو ہوگی جس میں کورونا وائرس سے متاثرہ کرکٹ سیریز اور آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بارے میں فیصلے کئے جائیں گے۔
اب تک نیوز کے مطابق مہلک کورونا وائرس نے اولمپک گیمز سمیت کھیلوں کے تمام مقابلوں کو متاثر کیا ہے۔ کرکٹ کی بھی کئی سیریز ملتوی ہوچکی ہیں۔ مارچ میں ہونے والا آئی سی سی کا سہ ماہی اجلاس بھی نہیں ہوسکا۔ اب کونسل کے بڑوں نے مارچ کے اختتام تک ویڈیو کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر اور چیف ایگزیکٹیو مانو ساہنی تمام ممبر ممالک سے رابطہ کریں گے۔
ویڈیو کانفرنس کے ایجنڈے میں اہم ترین اکتوبر تا نومبر آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی شامل ہے۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں ابھی سات ماہ باقی ہیں لیکن دنیا بھر کی صورتحال کے پیش نظر اس کا بروقت انعقاد مشکل ہے۔ اس کے علاوہ حال ہی میں ملتوی ہونے والی کئی ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کو ری شیڈول کرنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوگی اور کورونا سے نجات کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا.
aXA6IDMuMTQ0LjQ4LjEzNSA= ejasoft island