گیلکسی ایس 20 میں ای سِم متعارف
ای سِم کا مطلب " ایمبیڈڈ سبکسرائبر آئڈینٹیٹی ماڈیول" ہے جو ایک چھوٹی برقی چِپ ہوتی ہے اور عین پلاسٹک سِم کی طرح کام کرتی ہے لیکن اسے بار بار پروگرام اور ری پروگرام کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح ایک ہی وقت میں کئی طرح کی سیل فون کمپنیوں سے منسلک ہوجاتی ہے یعنی ای
سام سنگ نے ایپل کے آئی فون کی طرح اپنے نئے ماڈلز گیلکسی ایس 20 اور گیلکسی زیڈ فلپ میں ای سِم کے نام سے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
تاہم ہر ماڈل کے لئے ای سِم مختلف کام کے لئے ہوسکتی ہے۔ یعنی آئی فون 11 اور گیلکسی ایس 20 کے لئے ای سِم کی بدولت ایک ہی فون پر دو رابطہ نمبر رکھے جاسکتے ہیں۔
ای سِم کا مطلب " ایمبیڈڈ سبکسرائبر آئڈینٹیٹی ماڈیول" ہے جو ایک چھوٹی برقی چِپ ہوتی ہے اور عین پلاسٹک سِم کی طرح کام کرتی ہے لیکن اسے بار بار پروگرام اور ری پروگرام کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح ایک ہی وقت میں کئی طرح کی سیل فون کمپنیوں سے منسلک ہوجاتی ہے یعنی ایک فون پر آپ دو نمبر بھی رکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے بار بار سم بدلنے یا فون کے آپشن کی ضرورت نہیں رہتی ہے۔
اس کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ سم کارڈ فون کے اندر بہت جگہ گھیرتی ہے جسے دیگر اہم کاموں اور فنکشن کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی جگہ بڑی بیٹری لگائی جاسکتی ہے، پروسیسر اچھا بنایا جاسکتا ہے یا پھر کوئی اور آپشن بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
aXA6IDQ0LjIwMC43Ny41OSA= ejasoft island