ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر بارہ سے زائد میزائل داغے
پینٹاگون نے بتایا ہے کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا ہے جس میں ایران نے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد میزائل داغے ہیں اور عین الاسد اور اربیل میں دو عراقی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈے پرحملے کی تصدیق کردی ہے۔
پینٹاگون نے بتایا ہے کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا ہے جس میں ایران نے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد میزائل داغے ہیں اور عین الاسد اور اربیل میں دو عراقی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی ریڈار دوران پرواز میزائلوں کا بروقت پتاچلانے میں کامیاب رہے تھے جس کے باعث امریکی فوجی محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے تھے۔
پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ جو زمین ایران کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال ہوئی ہے اسے ہدف بنائیں گے۔
پاسداران انقلاب نے امریکہ کے علاقائی اتحادیوں کو ایران مخالف جارحیت کاحصہ بننے سے بھی خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایرانی سرزمین پر حملہ ہوا تو اسرائیل کا شہر حیفہ تیسرا نشانہ ہوگا۔
aXA6IDMuMTMzLjE0NC4yMTcg
ejasoft island