عراق کراچی میں جلد ہی دوبارہ اپنا قونصلیٹ کھولے گا
پاکستان میں عراقی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز عبد السلام صدام موحیسین نے چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق بہت جلد کراچی میں دوبارہ اپنا قونصلیٹ کھولے گا اور یہ قونصلیٹ کراچی پورٹ سٹی کے شہریوں کے لئے ویزے سے متعلق تمام خدمات فراہم کرے گا۔

اے آر وائی کے مطابق عبد السلام نے کہا کہ عراقی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے کراچی بہت اہم اور محفوظ مقام ہے، پاکستانی مینوفیکچررز اعلیٰ معیار کی ایسی مصنوعات تیار کر رہے ہیں جو عراق کو برآمد کی جا سکتی ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ عراق نے پاکستان سے چاول کی درآمد پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، غذائی اشیا سمیت پاکستان سے سیمنٹ بھی عراق میں برآمد کیا جا رہا ہے، عراقی اور پاکستانی حکومتوں کو تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
aXA6IDMuODkuMTYzLjEyMCA= ejasoft island