ایشل فیاض نے خلیل الرحمن سے شادی کی خبروں کی کی تردید
اداکارہ ایشل فیاض نے اپنی اور مصنف خلیل الرحمن سے شادی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
اداکارہ ایشل فیاض نے اپنی اور مصنف خلیل الرحمن سے شادی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
گزشتہ دنوں سے اداکارہ ایشل فیاض اور معروف مصنف خلیل الرحمن کی شادی سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں کہ انہوں نے اداکارہ ایشل فیاض سے دوسری شادی کرلی ہے۔
نوائے وقت كے مطابق اسی سلسلے میں اداکارہ ایشل فیاض کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نےکہا کہ سوشل میڈیا پر میرے متعلق جو بھی خبریں چل رہی ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ہے یہ سب جھوٹی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا اور خلیل الرحمن کا رشتہ صرف اور صرف ایک اداکارہ اور ڈائیریکٹر کاہے،اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ جس کسی نے بھی یہ جھوٹی خبر پھیلائی ہے ان کو کسی نے بھی یہ حق نہیں دیا ہے کہ وہ تصدیق کیے بغیر ایسی کسی کی بھی ذاتی زندگی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائے۔
aXA6IDMuMTI4LjIwNC4xNDAg ejasoft island