اٹالین گروپ ایڈیسن نے مصر میں گیس کی کھدائی کے کام کا کیا آغاز

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق انرجین کمپنی کے سی ای او میتھو ریگاس نے کہا ہے کہ آج بدھ کے روز اٹالین توانائی گروپ ایڈیسن نے مصر کے گہرے پانی والے علاقوں میں کھدائی کا کام شروع کردیا ہے، جو مشرقی بحیرۂ روم کے دوسرے بڑے گیس فیلڈز کے علاقوں کے قریب ہیں۔

ریگاس نے قاہرہ میں منعقد ہونے والی توانائی کانفرنس کے موقع پر نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ اب ہم شمالی ثقہ علاقے میں کھدائی کر رہے ہیں اور یہ پانی کے اندر پائی جانے وانے گہرائی کے سلسلے میں ہونے والا ایک بڑا انکشاف ہے ... اور یہ کام دو ہفتے پہلے ہی شروع ہوا ہے۔
مصر کا شمالی ثقہ علاقہ کا ایک بہت بڑا حصہ اسرائیلی افروڈائٹ قبرصی، تمار اور لوتھیان کے کھیتوں سے ملا ہوا ہے۔
ریگاس نے مزید کہا ہے کہ کھدائی کا کام 40 سے 60 دن جاری رہے گا؛ دراصل اس کا انحصار کھدائی میں ہونے والی کامیابی پر ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے ک ہمیں اگلے چار سے چھ ہفتوں کے درمیان میں نتیجے حاصل ہونے کی امید ہے۔