سیاست
جاپان نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے ایک ہزار نمونوں کی کٹس پاکستان بھجوائیں
حکومت جاپان نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے ایک ہزار نمونوں کی کٹس پاکستان بھجوا دی ہیں۔
حکومت جاپان نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے ایک ہزار نمونوں کی کٹس پاکستان بھجوا دی ہیں۔
جيو نيوز کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے لیب ڈویژن کے انچارج ڈاکٹر محمد سلیمان نے بتایا ہے کہ جاپانی حکومت کی جانب سے بھجوائی گئیں کٹس جمعہ کی صبح موصول ہوں گی جس کے بعد ہم کم از کم ایک ہزار مشتبہ نمونوں کی تشخیص کے قابل ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جاپان کے علاوہ امریکہ کے ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی جانب سے بھی حکومت پاکستان کو کیمیکلز مہیا کئے جارہے ہیں جو چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔
aXA6IDU0LjIyNi4xMjYuMzgg
ejasoft island