کھیل
کورونا وائرس کی وجہ سے ایشیئن ہاکی فیڈریشن کی طرف سے جونیئر ایشیا کپ ملتوی
کورونا وائرس کے سبب ایشیئن ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیا کپ ملتوی کر دیا ہے اور روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان سمیت دس ملکوں کی ٹیموں کا جون میں شیڈول شدہ ایونٹ اب آئندہ سال ہوگا۔
کورونا وائرس کے سبب ایشیئن ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیا کپ ملتوی کر دیا ہے اور روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان سمیت دس ملکوں کی ٹیموں کا جون میں شیڈول شدہ ایونٹ اب آئندہ سال ہوگا۔
دنیا نیوز کے مطابق ایشئن ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر کپ ڈھاکہ میں چار سے بارہ جون تک کھیلا جانا تھا، ایونٹ میں پاکستان، بنگلہ دیش، ہندوستان، جاپان، ملیشیا، جنوبی کوریا، چین، چائنیز تائی پے، اومان اور ازبکستان کی ٹیموں کی شرکت ہونی تھی۔
یہ جونیئر ایشیا کپ اگلے سال شیڈول جونیئر ورلڈکپ کا کوالیفائڈ ایونٹ بھی تھا اور یاد رہے کہ اس سے پہلے اذلان شاہ ہاکی کپ بھی موخر کر دیا گیا تھا۔