کبڈی ورلڈکپ 2020: جرمنی نے سیرالیون کو آسانی سے دی شکست
کبڈی ورلکپ 2020 کے دوسرے مرحلے کے دوران پانچویں روز جرمنی نے سیرالیون کو آسانی سے شکست دے دی ہے۔
کبڈی ورلکپ 2020 کے دوسرے مرحلے کے دوران پانچویں روز جرمنی نے سیرالیون کو آسانی سے شکست دے دی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان میں کبڈی ورلڈکپ 2020 کے میچز جاری ہیں، ان میچوں کے دوران عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے اور ہر کوئی کھلاڑیوں کو داد دے رہا ہے۔
میگا ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے دوران پانچویں روز جرمنی نے سیرالیون کو 29 پوائنٹس سے زیر کر دیا ہے۔
میچ کے دوران فاتح ٹیم جرمنی نے سیرالیون کے خلاف 14 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سکور کئے۔
فیصل آباد کے بعد ٹورنامنٹ گجرات منتقل ہو گا اور جمعہ کو گجرات کی عوام عالمی پہلوانوں کو اپنے سامنے دنگل کرتے دیکھے گی۔
آخر میں ٹورنامنٹ کی دوبارہ لاہور واپسی ہوگی جہاں 15 اور 16فروری کو بالترتیب سیمی فائنل اور فائنل مقابلے منعقد ہوں گے۔
aXA6IDM0LjIyOC4yNDAuNiA= ejasoft island