کھیل
لیجنڈ اسکواش کھلاڑی اعظم خان انتقال کرگئے
پاکستان کے اسکواش لیجنڈ اور 4 مرتبہ کے برٹش اسکواش چيمپيئن اعظم خان لندن ميں کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
پاکستان کے اسکواش لیجنڈ اور 4 مرتبہ کے برٹش اسکواش چيمپيئن اعظم خان لندن ميں کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
سماء نيوز کے مطابق اعظم خان لندن میں ہی رہائش پذیر تھے۔ ان کے بيٹے واصل خان کے مطابق گزشتہ ہفتے ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اعظم خان کو لندن کے ای لِنگ اسپتال منتقل کيا گيا تھا، ليکن وہ شفایاب نہ ہوسکے اور خالق حقيقی سے جا ملے۔
پچانوے سالہ اعظم خان کو 1959 سے 1962 تک 4 سال تک لگاتار برٹش اوپن ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل تھا۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 94 سال تھی۔
aXA6IDMuODYuMjM1LjIwNyA= ejasoft island